ہیلتھ کیئر کمیشن کی سٹیزن پورٹل پر درج شکایت پر کارروائی، آٹھ کلینک سیل

بدھ 17 جولائی 2019 23:29

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج ہونے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوتے ڈبگری گارڈن، افغان کالونی، فیصل کالونی، گل بہار، سلطان کالونی اور پتنگ چوک میں کارروائی کرتے ہوئے آٹھ کلینکس ، لیبارٹریوں اور میڈیکل سنٹرز کو سیل کر دیا جبکہ چھ کورجسٹریشن کے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آذر سردار کے مطابق چیف انسپکٹر اسد اللہ خان، سینئر انسپکٹر سعید الرحمن، امتیاز علی عدنان، انسپکٹر فرحان ودود اور سجاد اللہ خان پر مشتمل ٹیم نے کلینکس ، میڈیکل سنٹرز اور لیبارٹریوں کا معائنہ کرتے ہوئے ہومیو پیتھک کی جگہ ایلوپیتھک پریکٹس پر سعادت ہومیو کلینک،غیر کوالیفائیڈ اہلکار رکھنے پر شفیع ڈینٹل کلینک،ایلو پیتھک پریکٹس پر طاہر کلینک، فارمیسی ٹیکنیشن کی ایلوپیتھک پریکٹس پر شفیق کلینک، پی ایم ڈی سی کے ساتھ ڈاکٹر رجسٹر نہ ہونے پر گوہر میڈیکل سنٹر، ہیلتھ کیئر کمیشن کے معیار پر پوری نہ اترنے پر ریسکیو لیبارٹری، ہیلتھ ٹیکنیشن کی جانب سے خدمات کی فراہمی پر بخت روان کلینک اور ڈسپنسر کی جانب سے خدمات کی فراہمی پر خورشید کلینک کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈینٹل سیگنیچر کلینک، ڈاکٹر محمد اقبال ڈینٹل کلینک، ایمان ہسپتال، عسکری کلیکشن پوائنٹ، گلوبل لیب اینڈ الٹرا سائونڈ کلینک اور شاہ فرسٹ ایڈ کلینک کو رجسٹریشن کرانے کے نوٹس جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں