سیکرٹریزکی جانب سے ایگزیکٹیواتھارٹی کااستعمال خلاف قانون ہے،عنایت اللہ

جمعہ 19 جولائی 2019 17:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) خیبرپختونخوااسمبلی میںوزیراعلیٰ اوروزراء کی بجائے چیف سیکرٹری اورسیکرٹریزکی جانب سے ایگزیکٹیواتھارٹی کے اختیارات استعمال کرنے کامعاملہ زیربحث آیا۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے کے رکن عنایت اللہ نے کہاکہ انہوں نے گزشتہ سال بھی یہ مسئلہ اٹھایاتھا کہ وزیرعلیٰ اور منسٹرزکی بجائے ایگزیکٹیواتھارٹی انتظامی سیکرٹریز استعمال کررہے ہیں اوریہ سلسلہ 2010ء سے چلاآرہاہے صوبائی وزیرقانون سلطان محمد نے جواب دیاکہ وہ عنایت اللہ کی بات کی تائیدکرتے ہیں18ویں ترمیم کے بعد ایگزیکٹیواتھارٹی انتظامیہ کی بجائے وزیراعلیٰ اور منسٹرزکواستعمال کرنے چاہئے 18ویں ترمیم کے مطابق اسمبلی قواعدوضوابط کو ہم آہنگ کیاجارہاہے وزیراعلیٰ نے اسمبلی رولزکی تبدیلی کیلئے سینئروزیرعاطف خان کی سربراہی میں کمیٹی بنائی ہے جس میں وہ خود اور وزیرخزانہ ممبرہیں جس کی ایک آدھ میٹنگ بھی ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں