کم وزن روٹی فروخت کر نے والے نانبائیوں کے خلاف کاروائی،22گرفتار

جمعہ 19 جولائی 2019 17:37

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) ضلعی انتظامیہ کا پشاور بھر میں کم وزن روٹی فروخت کر نے والے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اس سلسلے میںمختلف اوقات میں پشاور کے مختلف علاقوں سے مزید 22نانبائیوں کو کم وزن روٹی فروخت کر نے پر گرفتار کر کی15 دنوں کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹراصلاح الدین کے ہمراہ رات کے وقت باچا خان چوک ، جناح پارک روڈ، جی ٹی روڈ اور ہشتنگری کے علاقوں میں نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرپی ڈی اے رضوانہ ڈار نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون ٹومِنٰی ظاہر نے ریگی کے علاقے میں نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال نے ٹائون فور کے علاقے میں مختلف علاقوں میں نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔

کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر کم وزن روٹی فروخت کرنے پر22نانبائیوں کو گرفتار کرکے 15 دنوں کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز کو کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ صبح اور رات کے اوقات میں بھی بازاروں کا دورہ کریں اور حکومتی نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق 190 گرام سے کم وزن روٹی فروخت کر نے والے نانبائیوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور ایسے نانبائیوں کی جگہ صرف جیل ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں