حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں گریڈ 18 کے تین پی ایم ایس افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے

جمعہ 19 جولائی 2019 23:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں گریڈ 18 کے تین پی ایم ایس افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد طاہر کو تبدیل کرکے ان کو بحثیت ڈپٹی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا ہے جبکہ اے ڈی سی( ایف اینڈ پی) ٹانک غازی نواز کی بحیثیت اے ڈی سی(ایف اینڈ پی) ڈی آئی خان اور اے ڈی سی( ایف اینڈ پی) بنوں خالد محمود کو بحیثیت اے ڈی سی( ایف اینڈ پی )لکی مروت تعینات کردیاگیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ پلاننگ افسر لکی مروت ریاض خان کو ان کی اضافی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا ہے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں