ش*اے این پی پنجاب اپوزیشن کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی، منظور احمد خان

اتوار 21 جولائی 2019 22:15

-پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) عوامی نیشنل پارٹی پنجاب نے 25جولائی کے متحدہ اپوزیشن کے احتجاج میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا ، اس بات کا فیصلہ اے این پی پنجاب کے صدر منظور احمد خان کی زیر صدارت منعقدہ پارٹی کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان ہوتی سمیت ورکنگ کمیٹی کے ممبران اور ضلعی صدور نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تنظیمی امور کے علاوہ وہ 25 جولائی کے اپوزیشن کے احتجاج میں شرکت کے حوالے سے اہم امور زیر بحث آئے،اجلاس میں 25جولائی کو متحدہ اپوزیشن کے یوم سیاہ اور احتجاج میں بھرپور شرکت یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ لاہور، خوشاب،سیالکوٹ اور راولپنڈی اسلام آباد سے پارٹی کے کارکن زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں گے، اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری امیر بہادر ہوتی کی سربراہی میں انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں جو احتجاج میں شرکت کے لیے پنجاب کے کارکنوں کو متحرک کریں گی، کمیٹی ممبران میں اسلام آباد سے ندیم سرور، نصراللہ کاکڑ، خوشاب سے عمرخان گردیزی، سیالکوٹ سے میر عالم خان، راولپنڈی سے زربت خان برکی، لاہور سے رافع کاکڑ اور یونس خان شامل ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں