اراکین اسمبلی کی استعدادکار میں اضافے کے حوالے سے پہلی سٹیر نگ کمیٹی کااجلاس

پیر 22 جولائی 2019 23:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور وانسانی حقوق سلطان محمد خان نے صوبائی اسمبلی کے اراکین کی استعدادکار میں اضافے کے حوالے سے پہلی سٹیر نگ کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام نیشنل اور انٹرنیشنل ڈونرز کے ساتھ متوازن طریقے سے آگے بڑھ سٹیر نگ کمیٹی کی افادیت کو مزید بہتر کریں گے۔

اجلاس میں ڈپٹی سپیکر محمود جان،وزیراعلی کے مشیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ضیاء اللہ بنگش،اراکین صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی،شگفتہ ملک،آسیہ اسد،آسیہ خٹک،ظاہر شاہ اورروی کمار کے علاوہ سیکرٹر ی ٹو سپیکر عطااللہ نے شرکت کی۔پیر کے روز اراکین صوبائی اسمبلی کی استعدادکار میں اضافے کے لیے ٹریننگ کے حوالے سے پشاور میں صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا جس میںسٹیر نگ کمیٹی کی قانونی حیثیت کے متعلق سیکرٹری ٹو صوبائی سپیکر نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر قانون نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کمیٹی کے اگلے اجلاس میں تمام قانونی کاغذات پیش کئے جائیں اور موجودہ ٹریننگ کے حوالے سے تمام نیشنل اور انٹرنیشنل ڈونرز کے پروجیکٹس کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن کا بھی اہتمام کیا جائے تاکہ اس طرح سے پروجیکٹس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکے اور مزید بہتری پر کام کیا جائے۔اجلاس میں تمام اراکین نے اپنی اپنی آراء پیش کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر محمود خان نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اراکین اسمبلی کو سرکلر جاری کرے کہ کیپیسٹی بلڈنگ کے بارے میں تمام ڈونرز سٹیرنگ کمیٹی کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹریننگ کے اہتمام کیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تربیت صوبائی اسمبلی کے اراکین کی استعدادکار میں اضافے کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔اجلاس کے آخر میں وزیر قانون نے کہا کہ جن ڈونرز کے ساتھ ایم او یو کی تجدید کی ضرورت ہو ان کی تجدید بھی کی جائے۔جبکہ اس سلسے میں اگلے اجلاس کا انعقاد بھی جلد کیاجائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں