پشاور پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

پیر 22 جولائی 2019 23:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) پشاورپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے گاڑیوں کے زریعے چرس اور شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی کی گئی کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر کے ٹوٹل 8ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ، منشیات فروشی اور شراب سپلائی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل شوکت خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی چمکنی حیدر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی تیمور سلیم خان نے پولیس نفری کے ہمراہ نادرن بائی پاس ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار نمبر8037 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 12 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم سجاد ولد فقیر سکنہ تنگی چارسدہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری کاروائی کے دوران چمکنی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر شہر بھر میں شراب سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مال گودام میں کھڑا موٹر کار نمبر 3445 سے 15 بوتل شراب برآمد کر لی، ملزم سید نواز ولد لاچی خان سکنہ جمرود موقع ملتے ہی شراب شہر بھر میں سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا ابتدئی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے شراب کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے ،دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

اسی طرح دیگر مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی روک تھام کیلئے پشاو ر پولیس نے اہم کارروائیاں کی ہے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ پھندو ہارون جدون نے ملزمان عثمان خان ولد جانداد سکنہ صوابی اور فیاض ولد عبدالطیف سکنہ شاہ ڈھنڈ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے 3 کلو گرام چرس، ایس ایچ او تھانہ حیات آباد ظہور خان نے مشہور منشیات فروش بلال ولد میر اسلم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس،ایس ایچ او تھانہ متنی سید رسول خان نے منشیات فروش امین اللہ ولد خوشید کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلو گرام سے زائد چرس، جبکہ تھانہ گلبہار اور تھانہ سربند پولیس نے دو ملزمان امین اللہ ولد امین گل اور حمید اللہ ولد نواب کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں