لوئر چترال ،غیر سرکاری تنظیمیںاور سرکاری ادارے مل کر متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر کیلئے کام کریں،ڈپٹی کمشنر نوید احمد

پیر 22 جولائی 2019 23:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے کہا ہے کہ چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقے گولین میں بحالی اور آبادکاری کی سرگرمیوں میں انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیمیںاور سرکاری ادارے مل کر متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر کیلئے کام کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع چترال میں سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقے گولین میں تعمیرنو اور متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں متعلقہ اداروں کے افسران کے علاوہ غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہاں نے شرکت کی ۔انہوںنے اس موقع پر تعمیرنو کی سرگرمیوں میں سماجی و غیر سرکاری تنظیموں کی کوششوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی علاقے کی تعمیر وترقی میں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ فعال کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں