ملاکنڈ،ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پرمحکمہ صحت کا بٹ خیلہ میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا

پیر 22 جولائی 2019 23:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ کی ہدایت پرمحکمہ صحت نے بٹ خیلہ میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا۔ واک کے شرکاء نے ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ سے پریس کلب تک واک کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سہیل خان، ایم ایس ڈاکٹر سعید الرحمان، ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر صغیر المعانی،پیرا میڈیکس اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکأ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملاکنڈ میں گزشتہ تین سال سے ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں ایا مگر موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ڈینگی کے خدشات موجود ہیں اس لئے ڈینگی بخار سے بچنے کے لئے عام لوگ محکمہ صحت کی طرف سے تجویز شدہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کھڑے پانی کو ضائع کریں۔ مچھروں سے بچنے کے لئے مچھر دانی کا استعمال کریں اور پانی کے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں