ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ڈی پی او لکی مروت عبدالحئی اور ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان سلیم ریاض کو سنٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت

منگل 23 جولائی 2019 20:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) آئی جی پی خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے ناقص کارکردگی کی بنیاد پر دو ڈی پی اوز کو سنٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او لکی مروت عبدالحئی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکوں کے واقعات اور ناقص کارکردگی دکھانے والے ڈی پی او سلیم ریاض کو سنٹرل پولیس آفس پشاور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ قاسم علی خان پی ایس پی کو ڈی پی او لکی مروت اور ایس پی دلاور بنگش کو ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کر دیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں