نااہل سلیکٹڈ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ،مہنگائی ،بے روزگاری اور معاشی بحران میں روزبروز اضافہ ہوتاجارہاہے،مولانا امان اللہ حقانی

- جمعیت علماء اسلام25 جولائی کو پشاور میں تاریخ ساز ملین مارچ کرکے نئی تاریخ رقم کریگی

بدھ 24 جولائی 2019 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) سابق صوبائی وزیرو جے یوآئی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا امان اللہ حقانی نے کہا ہے کہ نااہل سلیکٹڈ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے،مہنگائی ،بے روزگاری اور معاشی بحران میں روزبروز اضافہ ہوتاجارہاہے،جن پر قابو پانا سلیکٹڈ حکمرانوں کے بس سے باہر ہے،25جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،جس روز نااہل افراد کوسلیکٹ کرکے اقتدار حوالے کیاگیاجس خمیازہ پاکستانی عوام بے روزگاری،مہنگائی،بدامنی،ٹیکسز،بجلی،گیس،ادویات اوراشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی صورت میں بھگت رہے ہیں،انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ افراد نے کنٹینرپرکھڑاہوکرعوام سے کیاہوا ایک بھی وعدہ ابھی تک پورانہیں کیا،ملک آئی ایم ایف اور غیر اسلامی طاقتوں کے شکنجے میں پھنس چکاہے،مولانا امان اللہ حقانی نے مزیدکہاکہ عوام اب پی ٹی آئی کی الزام تراشی ،جھوٹ ،انتقامی سیاست کی حقیقت جان چکے ہیں،عوام موجودہ سلیکٹڈ حکومت سے بیزارہوچکے ہیں،یہی وجہ ہے حکومتی بلندوبانگ دعوئوں کے باوجود قبائلی عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیاہے،عوام اب سلیکٹڈ حکومت سے نجات چاہتے ہیں،انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام25 جولائی کو پشاور میں تاریخ ساز ملین مارچ کرکے نئی تاریخ رقم کریگی، نااہل سلیکٹڈ حکومت کے خاتمہ کیلئے جے یوآئی کے کارکن ،پاکستانی عوام اور خاص کرنوجوان کل25 جولائی کو ملین مارچ میں شرکت کریں اور پورے ملک میں یوم سیاہ بھرپورطریقہ سے منائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں