25جولائی کا عظیم الشان ملین مارچ ناکام حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا، فرزندعلی وزیر

بدھ 24 جولائی 2019 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری فرزندعلی وزیرنے کہاہے کہ 25جولائی کا عظیم الشان ملین مارچ ناکام حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا کیونکہ موجودہ حکمرانوں کی غلط اور ناقص کارکردگی وپالیسی کے باعث آج عوام سراپا احتجاج ہیں اور پوری قوم سڑکوں پر واویلا کررہی ہے تبدیلی سرکار نے مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام کو پریشان جبکہ ناقص پالیسوں سے پاکستانی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے اور ملک میں کاروبار ٹھپ کر کے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی غلط فیصلوں کیوجہ سے پاکستانی عوام کی حالت قابل رحم ہے مہنگائی نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے اس کے برعکس انصاف کا دعوی کرنیوالی حکومت انتقامی سیاست پر اتر آئی ہے نا تجربہ کار حکمرانوں نے غریب عوام کو مسائل ومشکلات میں ڈال دیا ہے موجود ہ حکومت باعزت طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کرے کیونکہ حکومت چلانا کھلاڑیوں کا کام نہیں موجودہ حکمران سیاست کے الف ب سے ناواقف ہیں جس کی وجہ سے ملک غلط سمت جارہا ہے اور عوامی خواہشات اور امنگوں کے برعکس فیصلے کئے جارہے ہیں جس سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے اور وہ موجودہ حکومت سے سخت تنگ اور نالاں ہیں اور کسی مسیحا کے انتظار میں ہیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ پورے ملک میں پیپلزپارٹی کا بول بالا ہوگا اور بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں پاکستان صحیح اور درست سمت چل کر عوام کیلئے خوشحالی کا باعث بنے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں