جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،بیس افراد گرفتار

ہفتہ 17 اگست 2019 19:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) پشاورپولیس نے جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈائون کرتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار کر لیا،گرفتار افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر دو عدد کلاشنکوف، 8عدد پستول، سینکڑوں عدد مختلف بو رکے کارتوس،17 بوتل شراب اور دو کلو گرام چرس برآمد کر لیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سی سی پی او پشاور محمد کریم خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں چاروں ڈویژنز میں ایس پیز کی نگرانی میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے پولیس نفری کے ہمراہ امن و امان کے قیام کیلئے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کاروائیاں کرتے ہوئے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ انقلاب شہنشاہ خان نے مشہور منشیات فروش محمد اعجاز ولد عزیز کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس ، ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ عمر آفریدی نے منشیات فروش مقیم ولد صافی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے جبکہ تھانہ ناصر باغ، تھانہ پہاڑی پورہ،تھانہ ریگی، تھانہ تاتارا، تھانہ متھرا اور تھانہ دائودزئی پولیس نے ہونے والی مختلف کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 18 افراد کو گرفتار کر لیا ، گرفتار افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر دو عدد کلاشنکوف، 8عدد پستول، سینکڑوں عدد مختلف بو رکے کارتوس اور17 بوتل شراب برآمد کر لیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں