پشاورپولیس نے اہلحانہ کی غیر موجودگی میں گھروں سے چوریاں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 17 اگست 2019 19:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) پشاورپولیس نے اہلحانہ کی غیر موجودگی میں گھروں سے چوریاں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد چوری کے وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیوارات اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مدعیہ مسماة فروہ بینش زوجہ عرفان سکنہ محلہ ملک پورہ نے تھانہ تھانہ کوتوالی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ تمام گھر والے سیر و تفریح کیلئے اسلام آباد گئے تھے کہ اس دوران کسی نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر سے طلائی زیوات اور نقد رقم چوری کر لی ہے، جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی عتیق شاہ نے چوری کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی ٹو زرولی خان اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نور حیدر خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیا جبکہ جاری تفتیش کے دوران واردات میں ملوث مرکزی ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کاروائی کے دوران ملزم فرہان شاہ ولد چن بادشاہ سکنہ کوچی بازار حال شیخ آباد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے چوری شدہ زیورات اور نقد رقم بھی برآمد کر لئے گئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں