فلڈ وارننگ سیل ہائیڈرولوجی ایریگشین ڈویژن پشاورنے دریائوں میں پانی کے بہائو کی رپورٹ جاری کردی

ہفتہ 17 اگست 2019 20:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) فلڈ وارننگ سیل ہائیڈرولوجی ایریگشین ڈویژن پشاورنے دریائوں میں پانی کے بہائو کی رپورٹ جاری کردی۔سیلاب سے خبر دار کرنے والے صوبائی ادارے فلڈ وارننگ سیل ہائیڈرولوجی ایریگشین ڈویژن پشاور کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف دریائوں میں تین مقامات پر درمیانے درجے اور دو مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

تفیصلات کے مطابق دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات اور دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پر پانی کا اخراج بالترتیب 53111 ،85000 اور 45900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح دریائے پنجکوڑہ میں دیر اور دریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جہاں پانی کا اخراج بالترتیب 14553 اور 4795 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ جبکہ صوبے کے باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں