پشاور، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل میں گائنا کالوجسٹ کی تعیناتی

منگل 20 اگست 2019 21:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل میں گائنا کالوجسٹ کی تعیناتی کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے حالیہ دورہ لنڈی کوتل کے دوران عوامی شکایات پر ہسپتال میں گائناکالوجسٹ کی جلد تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ ہسپتال میں ڈسٹرکٹ گائنا کالوجسٹ بی پی ایس۔18 کی خالی آسامی پر تعیناتی کی جا چکی ہے جس کا باضابطہ اعلامیہ محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے جاری کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں