موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات انتہائی خوشگوار نتائج دے رہے ہیں، فضل حکیم

منگل 20 اگست 2019 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2019ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات انتہائی خوشگوار نتائج دے رہے ہیں تعلیم، صحت، پولیس، پٹوار سسٹم، ماحولیات، سیاحت اور دیگر تمام شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں آئیں ہیں جبکہ رائٹ ٹو سروسز، رائٹ ٹو انفارمیشن اور پاکستان سٹیزن پورٹل کے علاوہ زندگی کے تمام شعبوں میں قانون سازی، اصلاحات اور اقدامات ملکی اور غیر ملکی سطح پر سند تصدیق حاصل کر چکے ہیں جو عوام کی زندگی میں حقیقی تبدیلیوں کی صورت میں نظر آ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

فضل حکیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کسی بھی سرکاری محکمے میں سیاسی مداخلت نہیں تمام سرکاری ادارے انتہائی شفافیت سے عوام دوست ماحول میں کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے حقوق ان کی دہلیز تک پہنچانا ہمارا فرض ہے جس پر ہم کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کرتے فضل حکیم خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس انداز سے دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ہے ہمیں اُن پر فخر ہے دنیا کی کوئی قوت بھی ہمیں ڈرا دھمکا نہیں سکتی ہم زندہ قوم ہیں پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر اور اہل کشمیر کو ہم کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے کشمیر سمیت پوری دنیا میں نہتے لوگوں کے قتل عام اور ظلم و جبر کی کسی بھی مذہب میں اجازت نہیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا جو بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے وہ انتہائی افسوناک ہے البتہ جلد یا بدیر کشمیر پاکستان بن کر رہے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں