پشاور،پلانٹ فار پاکستان میں اربوں پودے لگائیں گے،ریڈیو مذاکرہ

منگل اگست 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2019ء) حکومت اور عوام مشترکہ طور پر قومی شجرکاری مہم پلانٹ فار پاکستان میں اربوں پودے لگائیں گے محکمہ جنگلات کا مقصد سرسبز وشاداب پاکستان بنانا اور ماحولیاتی آلودگی کا مکمل خاتمہ کرناہے اور یہ تب ممکن ہے جب ہر خاص و عام پودے لگانے میں خود دلچسپی لیکر محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کریں اس حوالے سے ہم ہر بشر کی جانب دو درخت لگانے کی مہم بھی چلا رہے ہیں تاکہ عوام شجرکاری میں دلچسپی لیں اور سربز وشاداب پاکستان کا خواب پورا ہو۔

ان خیالات کا اظہار محکمہ جنگلات سوات ڈویژن کے کمیونٹی ڈویلیپمنٹ آفیسر فیصل شہزاد نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ''رنگونہ د سوات'' میں مذاکرے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پودا زندگی کی علامت ہے کیونکہ یہ ہمیں آکسیجن فراہم کرتا ہے اور ماحول کو صاف رکھتا ہے حکومت کی طرف سے جاری بلین ٹریز سونامی میں لاکھوں پودے لگائے گئے ہیں اور جو پودے لگ چکے ہیں وہ تناور درخت بن کر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں بار آور ثابت ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر بشر دو شجر کے سلوگن کا مقصد عوام کو مہم میں بھرپور انداز میں شریک کرنا اور ان کو پودوں کی اہمیت سے باخبر رکھنا ہے اس کے ساتھ ہی پودوں کو محفوظ بنانے کیلئے بھی مہم چلاکر سیمینارز اور ورکشاپ کرا رہے ہیں تاکہ پودے محفوظ بھی ہوں کیونکہ عوام کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں اور انہیں چاہیئے کہ پودوں کا پورا خیال رکھیں اور انہیں تناور درخت بننے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments