لکی مروت میں متاثرین سیلاب میں امدادی رقوم کے چیکوں کی تقسیم

بدھ 21 اگست 2019 12:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر لکی مروت جہانگیر اعظم وزیر نے بارش اور سیلاب کے متاثرین میں صوبائی حکومت کی طرف سے 40لاکھ روپی سے زائد مالیت کی امدادی رقوم کے چیک تقسیم کردیئے‘ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کمپلیکس تاجہ زئی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مرداور خواتین متاثرین نے شرکت کی جنہیں بارشوں اور سیلاب نے جان ومال اور املاک کے نقصانات کی صورت میں متاثرکیاتھا‘ چیک تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر نے کہاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے ملنے والی امدادی رقم سے متاثرین کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں