عوامی مسائل اور شکایات کو عوام کی دہلیز پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ،نویداحمد

ہفتہ 24 اگست 2019 00:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے کہا ہے کہ عوامی مسائل اور شکایات کو عوام کی دہلیز پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ضلع کے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاجارہاہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کے روز بمبوریت چترال میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں انتظامیہ کے افسران کے علاوہ تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہوں نے شرکت کی ۔کھلی کچہری میں علاقے کے لوگوں نے مختلف اجتماعی و انفرادی درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیل سے آگاہ کیا ۔بعض مسائل کو موقع پر حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی ۔ڈپٹی کمشنر نے علاقے کے لوگوں کو یقین دلایا کہ انکے جملہ مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائیگا۔علاقے کے لوگوں نے کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کرنے کی یقین دہانی کرانے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں