باجوڑ میں آئندہ شروع ہونے والے تین روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے سیکورٹی انتظامات

ہفتہ 24 اگست 2019 00:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) ضلعی پولیس آفیسر باجوڑ پیر شہاب علی شاہ نے باجوڑ میں آئندہ شروع ہونے والے تین روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے کئے گئے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کی جبکہ اجلاس میں دیگر افسران کے علاوہ ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر وزیر خان صافی ،محکمہ صحت کے نمائندوں و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پولیو مہم ٹیموں کے لیے پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ تین روزہ انسداد پولیومہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کی فول پروف سیکورٹی کے لیے چوکس رہیں ۔اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوںنے مزید کہا کہ پولیومہم کو ہر صورت میںکامیاب بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں