پولیو مہم کے فوائد کی آگاہی کے حوالے سے علماء کرام کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 24 اگست 2019 18:11

پشاور۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) محکمہ صحت خیبر پختونخواہ، سی ای او پشاور اور روٹری انٹرنیشنل کے تعاون سے پولیو مہم آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ علما ء کرام آگاہی جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں روٹری انٹرنیشنل پاکستان کے کنٹری ہیڈ عزیز میمن نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر شرکاء میں ڈاکٹر جہانزیب خان کوآرڈینیٹر ایمرجنسی رسپانس یونٹ پشاور ، محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعلی افسران کے علاوہ صوبے بھر سے 92علماء کرام نے خصوصی شرکت کی۔

ایک روزہ ورکشاپ سے روٹری انٹرنیشنل کے کنٹری ہیڈ عزیز میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسی موذی بیماری کی وجہ سے ہمارے بچوں کا مستقبل خطرے میں ہے جس طرح سے پاکستانی بہادر عوام نے خاص طور پر خیبرپختونخوا کی عوام نے دہشت گردی کو شکست دی اسی طرح بہت جلد پولیو جیسی موذی بیماری کو شکست دے گی ۔

(جاری ہے)

روٹری انٹرنیشنل پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت اور حکومت خیبر پختونخواہ کے ساتھ خصوصی تعاون کر رہی ہے اور جب تک پولیو جیسی موذی بیماری پاکستان سے ختم نہیں ہوں گی وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بدقسمتی سے دنیا میں صرف دو ہی ملکوں میں پولیو جیسی موذی بیماری رہ گئی ہے جن میں پاکستان اور افغانستان شامل ہیں اور جن میں پاکستان کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔ورکشاپ سے صوبے بھر سے آئے ہوئے علماء نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہم اپنے بچوں کا مستقبل تباہ نہیں ہونے دینگے اور عوام چند مٹھی بھر منفی لوگوں کے پروپیگنڈے میں نہ آئے اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں یہ قطرے بالکل محفوظ ہے اور آپ کے بچوں کے مستقبل کے محافظ ہیں۔ ورکشاپ سے علمائے کرام نے صوبے کے دیگر تمام علمائے کرام سے گزارش کی کہ پولیومرض کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور عوامی آگاہی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں یہ ایک صدقہ جاریہ ہے اور نیکی اور قومی فر یضہ ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں