والدین انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں،محمدعمیر

ہفتہ 24 اگست 2019 18:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا ہے کہ تمام والدین کو چاہیے کہ 26اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ جہاں ایک طرف ہم سب نے ملکر پولیو جیسے موذی مرض کا ہمیشہ کیلئے قلع قمع کرنا ہے وہیں ہم نے آنے والی نسلوں کو پولیو سے پاک روشن مستقبل بھی فراہم کرنا ہے۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ای پی آئی ویئر ہائوس میں بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران سمیت مختلف متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندے بھی موجود تھے۔ یا د رہے کہ انسداد پولیو مہم رواں ماہ کی 26تاریخ سے شروع ہو رہی ہے جس کے دوران ضلع ڈیر ہ میں 3لاکھ22ہزار697پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف پورا کیا جائیگا جبکہ اس مقصد کیلئے 1494ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص ہمارے قریبی ضلع بنوں کا پولیو کیسز کے حوالے سے ملک میں سر فہرست ہونا تشویش کی بات ہے تاہم اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے تسلسل کیساتھ انسداد پولیو مہموں کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے لہذا تمام والدین کو چاہیے کہ ہر مہم کے دوران اپنے تمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ پولیو جیسے موذی اور ہمیشہ کیلئے اپاہج بنا دینے والے مرض سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کر لیا جائے او ر ہمارا ملک پاکستان بھی ان ممالک میں صف آرا ہو جائے جو کہ پولیو سے پاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں