ہماری حکومت امیر اور غریب سب کو ایک نظر سے دیکھتی ہے،فضل حکیم

ہفتہ 24 اگست 2019 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت واحد حکومت ہے جس میں امیر اور غریب سب کو ایک نظر سے دیکھا جاتا ہے وزیراعظم عمران خان کی مخلصانہ قیادت میں ملک طویل اندھیروں سے نکل کر اجالوں کا سفر طے کر رہا ہے عوام کی بے لوث خدمت اور لوگوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے عوام کی خدمت کیلئے ہمارے دفتر اور گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں عوام جب اور جہاں بھی چاہیں وہاں آکر ہمیں اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں انہیں کبھی مایوس نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کی مکمل دادرسی کی جائے گی وہ اپنے حجرہ مکان باغ میں ضلع بھر سے آئے مختلف وفود سے ملاقاتوں اور لوگوں کے مسائل سننے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ہم ہر ممکن کوششیں اور تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام کا تحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد روز بروز بڑھتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی کارکن عمران خان کے وژن کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھانے میں مصروف عمل ہیں جس کے سبب عوامی مسائل میں نمایاں کمی اور انہیں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے صحت اور تعلیم کی سہولیات تک عوام کی رسائی آسان بنادی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اب تک تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود اور علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے جو عملی اقدامات اٹھائے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں