ضلعی انتظامیہ کا عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائون،شیخان اور شمشتو کے علاقے سے 12 افرادگرفتار

ہفتہ 24 اگست 2019 22:17

پشاور۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ نے شیخان اور شمشتوکے علاقے میں کارروائی کر تے ہوئے 12 عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کوعوامی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ شیخان اور شمشتو کے علاقوں میں عطائی ڈاکٹر کھلے عام کلینکس چلا رہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے علاقہ مجسٹریٹ سید ایوب شاہ کو کارروائی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون فورسید ایوب شاہ نے ٹی او آر صفی اللہ کے ہمراہ شیخان اور شمشتو کے علاقوں میں مختلف کلینکس اور میڈیکل لیبارٹریوں کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران بغیر رجسٹریشن اور اسناد کے میڈیکل کلینکس میں مریضوں کا علاج کرنے پر12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اصغر نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے اور ان کے مطابق عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں