خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور ٹائون ٹو میں کارروائی، جعلی مشروبات کی فیکٹر ی سیل،9ہزار لیٹر جعلی مشروبات برآمد،2افراد گرفتار

ہفتہ 24 اگست 2019 23:25

پشاور۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور ٹائون ٹو میں کاروائی کر تے ہو ئے جعلی مشروبات کی فیکٹر ی سیل کر کی9ہزار لیٹر جعلی مشروبات برآمد کر کی2افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاروائی میوڑہ گائوں چارسدہ روڈ پر کی گئی جہاں پر گھر کے اندر واقع فیکٹری میں ہر طرح کے جعلی نیشنل و ملٹی نیشنل مشروبات تیار ہوتے تھے،فیکٹری سامان کو بحق سرکار ضبط کرلیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران پچاس سے زائد جعلی مشروبات کی فیکٹریاں سیل کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں