چیئر مین ڈیڈیک نے پرائمری سکول وتکے کے ہیڈماسٹر کو معطل کر دیا

اتوار 25 اگست 2019 18:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے انکوائری کمیٹی کی سفارش پر ننھے بچوں کے ذریعے تعمیراتی مٹیریل لانے کی پاداش میں گورنمنٹ پرائمری سکول وتکے کے ہیڈماسٹر کو ملازمت سے فوری معطل کرنے کی باضابطہ منظورہ دیدی جبکہ سکول میں تعمیر و مرمت کی نگرانی پر مامور پی ٹی سی کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کو بھی فارغ کردیا نیز ہیڈ ماسٹر کے خلاف مزید انضباطی کاروائی کرنے اور اسے نشان عبرت بنانے کی ہدایت بھی کردی تاکہ آئندہ کوئی بھی استاد یا سرکاری اہلکار و افسر خیبر پختونخوا خصوصاً سوات میں دوبارہ ایسا افسوسناک واقعی دہرانے کی جرأت نہ کرسکے انہوں نے واضح کیا کہ استاد بچے کو زندگی میں ہمیشہ آگے بڑھنے کی راہ دکھاتا ہے مگر انہیں تعلیم سے محروم رکھنا یا ان سے مزدوروں کی طرح کام لینا ہم کبھی بھی برداشت نہیں کرینگے آئندہ کیلئے ایسی حرکت کرنے والوں کو معطل نہیں نوکری سے برخاست کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ای ڈی او محمد امین اور ڈپٹی ای ڈی او شیر محمد خان کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران نے چیئرمین ڈیڈیک کو انکوئری رپورٹ پیش کی اور انہیں اس واقعہ کے تناظر میں پوری صورت حال سے تفصیلی اگاہ کیا فضل حکیم خان نے کہا کہ اساتذہ اور والدین کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے اسلئے انہیں روحانی والد کا درجہ دیا گیا ہے ہم نے نہ صرف محکمہ تعلیم بلکہ تمام سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت کا ہمیشہ کیلئے مکمل خا تمہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ سزا اور جزا کے تصور کے باعث ایک طرف محنتی اور قابل اساتذہ اور افسران کے حوصلے بلند ہوتے ہیں جبکہ دوسری طرف کرپٹ افسران کی بھی اصلاح ہوتی ہے اور وہ اپنا قبلہ درست کرتے ہیں جس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں والدین سرکاری سکولوں میں اپنے بچوں کو پہلے کی نسبت کئی گنا زیادہ محفوظ تصور کرنے لگے ہیں موجودہ حکومت کی ایسی ہی قانون اور عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بحال ہوگیا ہے بطور چیئرمین ڈیڈیک یہی تو میرا بنیادی فرض ہے کہ میں شہریوں کو ہر حوالے سے سہولت فراہم کروں انہوں نے کہا کہ ہمیں محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر مکمل اعتماد اور اطمینان ہے آگر ہم بطور حکومتی نمائندہ اپنے سرکاری افسر اور محکمہ پر اعتماد نہیں کرینگے تو تعلیم کا معیار اور افسران کا مورال کیسے بلند ہوگا انہوں نے کہا کہ لوگوں کو محکمہ تعلیم میں مزید عوام دوست ماحول ملا تو ان کا سرکاری سکولوں پر اعتماد اور بھی بڑھے گا اور معیار تعلیم بہتر ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم اساتذہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اساتذہ کی عزت اور احترام ہمیشہ میرے دل میں رہے گا انہوں نے ای ڈی او کو ہدایت کی کہ سرکاری سکولوں میں ایسے واقعات خود چیک کیا کریں اور کوتاہی برتنے والوں کو موقع پر سزا دیا کریں تاکہ سکول کے بچوں کیساتھ کوئی ظلم یا ناانصافی نہ ہونے پائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں