میڈیکل کالجوں میںداخلے کے لئے پشاورسمیت صوبہ بھرمیں انٹری ٹسٹ کاانعقاد

اتوار اگست 18:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) میڈیکل کالجوں میںداخلے کے لئے پشاورسمیت صوبہ بھرمیں انٹری ٹسٹ کاانعقاد،ایٹا میڈیکل ٹیسٹ آج اتوار کے روز صوبہ بھر کے 43 مراکز میں بیک وقت منعقد ہوا. 43 ہزار 829 طلبہ نے ٹیسٹ کے لئے درخواستیں جمع کیں۔

(جاری ہے)

ان میں 17 ہزار 402 خواتین اور 26 ہزار 427 مرد امیدوار شامل ہیں مذکورہ ٹیسٹ پہلی مرتبہ ائیر کنڈیشنڈ ہالوں کے میںمنعقد کرایا گیا.

تمام متعلقہ اداروں کی مربوط انتظامات کی بدولت بہترین انتظامات کئے گئے، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ایٹا، پولیس، خیبر میڈیکل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے عملے نے مشترکہ طور پر ٹیسٹ کی نگرانی کی. سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سی سی پی او، اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے چانسلر نے امتحانی مراکز کے دورے کئے اور اس سلسلے میں کئے گئے انتظامات کو سراہا.

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments