محکمہ ایکسائز اینڈانٹی نارکاٹیکس خیبرپختونخوانے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کی خفیہ خانون سے منشیات برآمدکرلی گئی

اتوار 15 ستمبر 2019 15:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) محکمہ ایکسائز اینڈانٹی نارکاٹیکس خیبرپختونخوانے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کی خفیہ خانون سے منشیات برآمدکرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائزاینڈانٹی نارکاٹیکس خیبرپختونخوانے 24 گھنے کے اندر تیسری کاروائی کرتے ہوئے موٹروے انٹرچینج پرگاڑی کی خفیہ خانوں سے یعنی 4 کلو ہیروئن برامدکرلئے ہیںجبکہ ملزم ڈارائیور گاڑی روڈ سائیڈ چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے،حکام نے ملزم کی تلاش اور تفتیش کیلئے منشیات قانون کی دفعہ 9cCNSA کے تحت تھانہ اے این ایف پشاور میں مقدمہ درج کردیا گیاہے۔ اس سے پہلے دو کامیاب کاروائیوں میں 135 کلومنشیات برامد کی گئی تھی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں