پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کاشف علی فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

اتوار 15 ستمبر 2019 15:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کاشف علی کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے پاک فوج کے سپاہی کاشف علی کی نماز جنازہ شمالی وزیرستان میں اٴْن کے آبائی گاؤں سپین کانی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران اور علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جنازے کے بعد شہید کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔نماز جنازہ کے بعد شہید کو فوجی کے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ،فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کوسلامی پیش کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں