محکمہ ایکسائز اینڈانٹی نا رکاٹیکس خیبرپختونخوانے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کی خفیہ خانون سے منشیات برآمدکرلی

اتوار 15 ستمبر 2019 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) محکمہ ایکسائز اینڈانٹی نا رکاٹیکس خیبرپختونخوانے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کی خفیہ خانون سے منشیات برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائزاینڈانٹی نارکاٹیکس خیبرپختونخوانے 24 گھنٹے کے اندر تیسری کاروائی کرتے ہوئے موٹروے انٹرچینج پرگاڑی کی خفیہ خانوں سے 4 کلو ہیروئن برامدکرلئے ہیں،جبکہ ملزم ڈارائیور گاڑی روڈ سائیڈ چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے،حکام نے ملزم کی تلاش اور تفتیش کیلئے منشیات قانون کی دفعہ 9cCNSA کے تحت تھانہ ANF پشاور میں مقدمہ درج کردیا گیاہے۔ اس سے پہلے دو کامیاب کاروائیوں میں 135 کلومنشیات برامد کی گئی تھی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں