نیب کی مفتی آصف اللہ ولد رفیع اللہ مضاربہ سکیم سے متاثرہ افراد کو اپنی شکایات اور معاوضہ جات کے کلیمز 5اکتوبر تک داخل کرنے کی ہدایت

اتوار 15 ستمبر 2019 20:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) پشاور نے مفتی آصف اللہ ولد رفیع اللہ کے مضاربہ سکیم سے متاثرہ افراد کو اپنی شکایات اور معاوضہ جات کے کلیمز 5اکتوبر 2019ء تک داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیب پشاور کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو آصف اللہ مضاربہ سکیم کی تحقیقات کر رہا ہے۔

مبینہ طور پر ملزم نے مضاربہ سکیم پر منافع کی ترغیب کے ذریعے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے متاثرین سے قومی شناختی کارڈ کی کاپی، اصلی دستاویزات، پتہ، ٹیلی فون نمبر، لوٹی ہوئی رقوم کی رسیدیں، رقم وصول کرنے والے شخص کا نام اور دیگر تفصیلات، منافع وصولی کی تفصیلات اور بیان حلفی 5اکتوبر تک دفتری اوقات میں نیب پشاور میں جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جن لوگوں نے پہلے سے درخواستیں اور کلیمز جمع کرائے ہیں انہیں دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔ درخواست گزاروں سے نوٹی پبلک سے تصدیق شدہ درخواستیں و کلیمز ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن، انویسٹی گیشن ونگ نیب خیبرپختونخوا بی ڈی اے کمپلیکس بلاک تھری، فیز فائیو حیات آباد میں جمع کرانے کے لئے کا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹیلی فون نمبر 091-9217679سے مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں