نتھیا گلی میں موسم سرما کے دوران سکنگ سمیت مختلف تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا‘سینئر وزیر عاطف خان

پیر 16 ستمبر 2019 22:53

پشاور۔16ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) خیبر پختوخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو موسم سرما میں سیاحوں کو محظوظ کرنے کے لئے مختلف تفریحی سرگرمیاں منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفریحی سرگرمیوں کا مقصد علاقے میں پورے سال سیاحتی سرگرمیاں جاری رکھنا ہے۔اس حوالے سے سینئر وزیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری سیاحت کامران رحمان، منیجنگ ڈائریکٹر جنید خان ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے رضا حبیب اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔سینئر وزیر نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو موسم سرما میں سڑکوں کو کھلا رکھنے کے لئے مشینری خریدنے کی بھی ہدایت کی تاکہ برف باری کی صورت میں سیاحوں کو کسی بھی ناخوش گوار واقعے کا سامنا نہ کرنا بڑے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل رضا حبیب نے گلیات میں مختلف منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایوبیہ کے مقام پر نئی چئیر لفٹ لگانے سمیت ڈونگا گلی سے مشپوری تک چئیر لفٹ کے علاوہ گلیات میں 2 کار پارکنگ، 4 سٹار ہوٹل اور دو جھیلوں کو ترقی دینے کے لئے فیزیبلٹی رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔ اسکے علاوہ مشپوری ٹاپ اور ایوبیہ میں بھی موسم سرما کے دوران سکنگ سمیت دیگر تفریحی سرگرمیوں کیلئے منصوبہ سازی بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں