جمرود، دو فریقین کے درمیان جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد گرفتار

پیر 16 ستمبر 2019 23:32

جمرود ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں دو فریقین کے درمیان جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ ہوئی تاہم اس میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق واقعہ جمرود کے علاقہ لاشوڑہ میں پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازعے پر نارنج اور میرمت خان کے گروپوں نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر شدید فائرنگ کی تاہم اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ جائے وقوعہ پہنچ گئی اور فریقین میں فائر بندی کرادی جس کے باعث اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، انتظامیہ نے دو نوں فریقوں سے ایک ایک شخص کو بھی حراست میں لیکر جمرود حوالات میں بند کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں