میری جائیداد کے تنازعہ کے حل کیلئے میری مدد کی جائے ،موسی زئی کے رہائشی کا مطالبہ

چند سال قبل حاجی ظہور نامی شخص سے 2015 ء میں تین جریب زمین کا تبادلہ کیا ،اب اپنی زمین میرے حوالے نہیں کر رہا، وہاب گل کی ہمشیرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

بدھ 18 ستمبر 2019 00:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) پشاور کے مضافاتہ علاقے موسیٰ زئی کے رہائشی وہاب گل نے مطالبہ کیا ہے کہ حاجی ظہور نامی شخص سے ان کے جائیداد کے حوالے سے متعلق تنازعہ حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میںاپنی ہمشیرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب گل نے کہاکہ چند سال قبل انہوں نے موسیٰ کے رہائشی حاجی ظہور نامی شخص سے 2015 ء میں تین جریب زمین کا تبادلہ کیا ، میں نے ظہور کو زمین حوالے کر دی لیکن وہ اب اپنی زمین میرے حوالے نہیں کر رہا جبکہ مذکورہ شخص کے بھائی نے ہماری ہی زمین پر لگے درخت بھی کاٹ لئے ہیں ، وجہ پوچھنے پر انہوںنے الٹا مجھے گالم گلوچ دی اورمجھ پر جھوٹے الزامات بھی لگا دئیے جس پر وزیر اعلیٰ ، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام نوٹس لیں اور اس مسئلے کو حل کرانے میں ان کی مدد کی جائے اورمجھے اپنی بہنوں سمیت تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ کوئی جانی نقصان نہ پہنچ سکے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں