ٴپشاور: متنی میں رائیلٹی پوسٹ میں ڈکیتی اہلکاروں، پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 18 ستمبر 2019 00:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) متنی کے علاقہ میں ٹیکس وصولی کیلئے قائم رائیلٹی پوسٹ اہلکاروں نے مذکورہ پوسٹ میں ڈکیتی کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت رائیلٹی پوسٹ کے ٹھیکیدار اشرف خان کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہاکہ پیر اور منگل کے درمیانی شب یعنی 17 ستمبر کو تھانہ متنی کی حدود میں ٹیکس وصولی کیلئے قائم رائیلٹی پوسٹ پر نامعلوم آٹھ نو تک مسلح افراد نے آکر پوسٹ میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اپنے ساتھ 61 ہزار روپے ، ایک عدد ہنڈا موٹر سائیکل، تین موبائل فونز اور ایک پستول بھی لے گئے جس کی ایف آئی آر مذکورہ تھانہ میں درج ہے ۔

انہوںنے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا‘ آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ پولیس حکام سے اپیل کی کہ مذکورہ پوسٹ کی سکیورٹی کیلئے پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں جبکہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے تمام اشیاء ان سے برآمد کیا جائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں