پیسکو ریٹائرڈ ملازمین کی وزیر توانائی عمر ایوب سے پنشن کی وصولی کیلئے اپیل

بدھ 18 ستمبر 2019 00:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو)کے ریٹائرڈملازمین نے وفاقی وزیر توانائی عمرایوب اوروزارت انسانی حقوق سے اپیل کی ہے کہ انہیں ماہ اگست کی پنشن تاحال نہیں ملی ہے جب کہ اسی کمپنی کے حاضرسروس ملازمین اپنی تنخواہ30اگست کو وصول کرچکے ہیں لہذاانہیں بھی پنشن کی فوری ادائیگی کی جائے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ریٹائرڈملازمین یا ان کی بیوائیں بچے حالیہ پنشن کی قلیل رقم سے تب ہی بمشکل گزارہ کرسکتے ہیں جب یہ بروقت ملے ان ملازمین کی اپنی زندگی کے سنہرے لمحات اپنے محکمے اورقوم وملک کی خدمت میں صرف ہوئے ہیں حالیہ امتیازی اورنارواسلوک سے ذہنی بیماریوں میں مبتلاہوجاتے ہیں لہذااس مسئلے کافوری ازالہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں