پشاور پولیس کی کارروائی:گنجان آباد علاقے میں گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

گروہ کے دونوں ملزمان کا تعلق اوکاڑہ سے ہے ،پہاڑی پورہ کی حدو د میں رات کے وقت گھروں کے سامنے پارک گاڑیاں چوری کر کے فروخت کرنے میں ملوث ہیں

بدھ 18 ستمبر 2019 00:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) پشاورپولیس نے گنجان آباد علاقوں میں گھروں کے سامنے سے گاڑیاں چوری کرنے والے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا،دونوں ملزمان کا تعلق اکاڑہ سے ہے جو پہاڑی پورہ کی حدو د میں رات کے وقت گھروں کے سامنے پارک گاڑیاں چوری کر کے فروخت کرنے میں ملوث ہیں ، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کید وران گاڑیاں چوری کے متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے دو عدد موٹرکار برآمد کر لئے گئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق مدعی محمد ارشد ولد محمد علی سکنہ رحیم یار خان حال شنواری ٹاون نے پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے ، اس نے مزید کہا کہ اس نے اپنے گھر کے سامنے اپنی گاڑی پارک کی تھی جو کسی نامعلوم ملزمان نے اس کی گاڑی چوری کر لی ہے، اسی طرح ارشد علی ولد فرید سکنہ کامرہ نے بھی تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو اپنی گاڑی چوری ہونے کی رپورٹ کی تھی جن کی رپورٹس پر الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئیایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے دونوں واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی عتیق شاہ، اے ایس پی فقیرآباد سرکل محمد شعیب اور ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ سردار حسین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے گاڑی چوری میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرکے ان کے بیانات قلمبند کئے اسی طرح تفتیش کو جامع اور کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے کی خاطر تفتیشی ٹیم نے جیلوں سے رہا ہونے والے کار لفٹرز کی بھی نگرانی شروع کی جس کید وران تفتیشی ٹیم نے دو ملزمان عدنان ولد ارشد اور شہباز ولد ستار ساکنان اوکاڑہ کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کید وران گھروں کے سامنے سے موٹر کار اور دیگر گاڑیاں چوری کرنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے دو عدد مسروقہ موٹر کار بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کیدوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جار ہی ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں