تمام متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں جاری پراجیکٹس کا معائنہ کریں،محمدسلیم

ْ محکموں میں زیرالتواء انکوائریز کو حل کریں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دیں پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کا ازالہ کیا جائے،کوتاہی برتنے پر متعلقہ حکام کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،چیف سیکرٹری

بدھ 18 ستمبر 2019 00:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد سلیم خان کی سربراہی میں محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ظاہر شاہ،سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ رشید خان پیندہ خیل،کوارڈینیٹر پی ایم آر یو شاہد محمود خان اور ڈپٹی کوارڈینیٹر پی ایم آر یو عادل رضا نے شرکت کی۔

محمد سلیم نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ یہی وقت ہے کہ عوام کی خدمت کی جائے اور اور اس ضمن میں انہوں نے تمام ضلعی و انتظامی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ کام پر توجہ دیں عوام کے مسائل کو حل کریں۔انہوں نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کے حوالے سے کہا کہ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ کیا جائے اس ضمن میں کوتاہی برتنے والے اور غلط جواب دینے والے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کوارڈینیٹر پی ایم آر یو نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو محکمہ داخلہ اور لوکل گورنمنٹ کی کارکردگی کے حوالے رپورٹ پیش کی۔رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ کو کل 242شکایات موصول ہوئیں ہیں جس میں 194شکایات کا ازالہ ہوچکا ہے جن میں زیادہ تر شکایات جیل خانہ جات کے حوالے سے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 63.3%فیصد افراد نے شکایات کے حل کے حوالے سے مثبت جواب دیا ہے۔

اسی طرح محکمہ لوکل گورنمنٹ کو کل 25ہزار415 شکایات موصول ہوئے ہیں جن میں سے 22ہزار336شکایات کا ازالہ ہوچکا ہے اسی طرح عوامی رائے کے مطابق 46.2فیصد افراد نے شکایات کے حل پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔سب سے زیادہ شکایات لوکل کونسل بورڈ جبکہ دوسرے نمبر پر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ای) کے بارے میںمحمد سلیم خان نے متعلقہ حکام کو بتایا کہ پورٹل کے علاوہ ٹاسک منیجمنٹ سسٹم یا دیگر سسٹمز پر دیئے گئے ٹاسکس پر کام تیز کیاجائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پی ایم آر یو ارسال کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں