ایمل ولی خان کی علی وزیر اور محسن داوڑ کی ضمانت پر وزیرستان کے عوام کو مبارکباد

عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے لیکن سلیکٹڈ سپیکر نے اپنی اصلیت عوام کو دکھادی،ایمل ولی خان

بدھ 18 ستمبر 2019 23:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی وزیر اور محسن داوڑ کی ضمانت پر وزیرستان کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ چار ماہ بعد وزیرستان کے عوام کو قومی اسمبلی میں انکی آواز واپس مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے چار ماہ تک وزیرستان کے عوام کو اُن کے آواز سے محروم رکھا،آج کا فیصلہ خوش آئند ہے لیکن سلیکٹڈ سپیکر نے اپنی اصلیت عوام کو دکھادی ہے،سپیکر اسد قیصر وزیرستان کے عوام سے زیادتی پر معافی مانگیں،انہوں نے کہا کہ جو پختون اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں اور علی وزیر اور محسن کیلئے آواز نہیں اُٹھا سکیں وہ بھی وزیرستان کے عوام، علی وزیر اور محسن داوڑ کے مجرم ہیں وہ کل کو کس حیثیت سے پختون علاقوں میں عوام کا سامنا کرینگی انہوں نے کہا کہ اے این پی ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی رہے گی،ہم نے ہر فورم پر وزیرستان کے نمائندوں کیلئے آواز اُٹھائی ہے اور بحیثیت پختون یہ اُن کا حق تھا کیونکہ اے این پی پختونوں کی قومی تحریک ہے اور ہر جگہ پختونوں سمیت تمام مظلوم قومیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر آواز اُٹھاتی رہی گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں