پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:16

پشاور۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد طارق کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تمام فلور ملز مالکان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد نعیم بٹ کو سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی گئی۔ انہوں نے بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی کامیابی کو صنعت کاروں اور تاجر برادری کے لیے نیک شگون قرار دیا ۔ انہوں نے اجلاس میں تمام کامیاب ہونے والے بزنس مین فورم کے امیدواروں کومبارک باد دی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں