ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ہیڈ کوارٹر دیرکا چکیاتن بازار کا دورہ

جمعہ ستمبر 18:16

پشاور۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء)ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالد اقبال خٹک کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ہیڈ کوارٹر دیر اعجاز اختر نے چکیاتن بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سمیت میڈیکل سٹوروں میں ادویات کی معیاد، معیار اور قیمتیں بھی چیک کیں۔ معائنہ کے دوران دکانداروں سے ماحول دشمن 10کلو گرام پولی تھین شاپنگ بیگز تحویل میں لے کر بحق سرکار ضبط کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے بازار کے صدر اور جنرل سیکرٹری سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ صارفین کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں اور ضلعی انتظامیہ دیر بالا کے ساتھ پولی تھین شاپنگ بیگز کے خلاف مہم میں بھر پور تعاون کریں۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments