شعبہ توانائی کے منصوبوں کو ہر صورت بروقت مکمل کیا جائے۔ سیکرٹری توانائی وبرقیات

جمعہ ستمبر 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) سیکرٹری محکمہ توانائی وبرقیات خیبر پختونخوا محمد زبیرخان نے صوبے میں جاری توانائی کے بعض منصوبوں پرکام کی سست روی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ افسران کوہدایت کی ہے کہ تمام منصوبے مقررہ وقت میں ہرصورت مکمل کئے جائیں کیونکہ مزید تاخیرناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے محکمہ توانائی سے وابستہ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے باقاعدہ پلان ترتیب دیا جائے جس کے مطابق منصوبوں کومعیاری اوربروقت مکمل کرنے کے لئے اہداف مقررہوں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبے میں توانائی کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتارکے بارے میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرزاہداخترصابری،چیف پلاننگ آفیسرمحکمہ توانائی ذین اللہ شاہ،ڈائریکٹرمقصودانور،واجدنواز،قیوم زمان،پلاننگ آفیسرملک لقمان، حبیب اللہ شاہ اورخرم درانی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری توانائی محمد زبیر خان نے توانائی کے بعض منصوبوں میں درپیش مسائل اورکام کی سست رفتاری پر تشویش کا اظہار کیا اورکہا کہ توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹیں فوری دورکی جائیںاورمسائل کے حل کے لئے فیصلہ سازفورم کو موثر بنایا جائے۔

انہوں نے توانائی شعبے کے افسران کو ویسٹ انرجی ریسورس کے وسائل کوبروئے کارلانے کے لئے سروے کرنے پر زوردیا۔اجلاس میں بتایاگیا کہ بجلی کی نعمت سے محروم اضلاع میںزیرتعمیر منی مائیکروہائیڈل سٹیشنز میں280منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیںجن میں باقی ماندہ آئندہ سال مکمل کرلئے جائیں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری توانائی نے متعلقہ منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹرکو منی مائیکروہائیڈل پراجیکٹس کی مقررہ مدت تک تکمیل ہرصورت ممکن بنانے اورجلد ازجلدمکمل شدہ منصوبوں کو کمیونٹیزکے حوالے کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments