وزیر اعظم خپل کور ہائوسنگ سکیم کے لئے پی ایچ اے اور نیشنل بینک میں معاہدہ طے پا گیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پراونشل ہائوسنگ اتھارٹی (پی ایچ ای)اور نیشنل بینک کے درمیان وزیر اعظم کی خپل کور ہائوسنگ سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر کے لئے معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر سیکرٹری محکمہ ہائوسنگ محمود حسن یوسفزئی اور نیشنل بینک کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ وڈویژنل ہیڈ زبیر مرزا نے دستخط کئے۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل صوبائی ہائوسنگ اتھارٹی عمران وزیر این بی پی کے سینئر نائب صدر احمر لیاقت، این بی پی ریجنل ہیڈ وسیم اختر سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، سیکرٹری ہائوسنگ نے کہا کہ صوبے میں ہائوسنگ سیکٹر کو توسیع دیں گے ہر شہری کو رہائشی گھر دیا جائے گا حکومت اس مقصد کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائوسنگ کا شعبہ کافی عرصے سے نظرانداز تھا حلق تلفیاں ہوتی تھیں اب ایسا نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہائوسنگ سکیم سے صوبے کے شہریوں کو فوائد دلوانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اس شعبے میں ریگولیٹری نظام کو مضبوط کیا جائے گا پاکستان میں تقریبا ایک کروڑ 30 لاکھ گھروں کی کمی ہے وزیر اعظم سکیم اور صوبائی حکومت کے اقدامات سے صوبے میں گھروں کی کمی کے مسئلے پر کافی حد تک قابو پایا جائے گا۔نیشنل بینک کے نمائندے نے کہا کہ اب تک 69 ہزار لوگوں کو گھروں کیلئے قرضے دئیے ہیں بینک لوگوں کی رہائش کا مسئلہ حل کرنے میں ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں