آئی جی پی نے چارسدہ میں ٹیکسی ڈرائیورکے قتل کانوٹس لے لیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے چارسدہ کی حدود میں لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے غریب ٹیکسی ڈرائیور کے بزدلانہ قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چارسدہ پولیس کو اصل ملزمان کو ہر قیمت پر جلد از جلد بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب چارسدہ پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اسے ایک لاوارث قتل شدہ نعش کی اطلاع ملی۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر جا کر لاش قبضے میں لیکر مقتول کی جیب سے کچھ کاغذات/دستاویزات برآمد کئے جس سے مقتول کی شناخت راحت اللہ ولد حضرت گل ساکن لمبڑ تحصیل لال قلعہ لوئر دیر سے ہوئی۔ جو کہ موٹرکار رجسٹریشن 575/LD چلا رہا تھا۔ کاغذات میں مقتول کا موبائل نمبر 0307-8761153 بعمر 39/40 سال درج ہے۔ پولیس نے مقتول کے ورثاکو مطلع کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ آئی جی پی نے واضح کیا ہے کہ محنت مزدوری کے ذریعے اپنے اہل وعیال کے لیے حلال روزی کمانے والوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور پر امن معاشرے کے قیام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں