پشاور، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ہیڈ کوارٹر دیرکا چکیاتن بازار کا دورہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء)ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالد اقبال خٹک کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ہیڈ کوارٹر دیر اعجاز اختر نے چکیاتن بازار کا دورہ کیا۔جہاں پرانہوں نے اشیائے خوردنوش کی قیمتوں سمیت میڈیکل سٹوروں میں ادویات کی معیاد،معیار اور قیمتیں بھی چیک کئے۔معائنہ کے دوران دکانداروں سے غیر قانونی ماحول دشمن دس کلو گرام پولی تھین شاپنگ بیگز تحویل میں لیکر بحق سرکار ضبط کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جن دکانداروں کیساتھ نرخنامے موجود نہ تھے ان کو خبردار کیا گیا کہ وہ آئندہ کیلئے روزمرہ کی بنیاد پر سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر اویزاں کریں بصورت دیگر ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کیجائیگی۔ اس موقع پر انہوں نے بازار کے صدر اور جنرل سیکریڑی سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اشیائے خوردنوش کو سرکاری نرخنامے کے مطابق صارفین پر فروخت کرنے کو یقینی بنائیں اور ضلعی انتظامیہ دیر بالا کیساتھ پولی تھین شاپنگ بیگز کیخلاف مھم میں بھر پور تعاون کریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں