پشاور،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ شرینگل کا سب ڈویژن شرینگل بازارکا دورہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالد اقبال خٹک کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ شرینگل محمد ثاقب خان نے ڈوگ بالا سب ڈویژن شرینگل کے بازارکا دورہ کیا جہاں پرانہوں نے اشیائے خوردنوش کی قیمتیں چیک کئے خودساختہ قیمتیں رکھنے،غیر معیاری اشیا فروخت کرنے اور ناقص صفائی پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ کیا گیااور انہیں آئندہ کیلئے محتاط رہنے کی سختی سے ہدایت کی بعد ازاں انہوں نے ویٹرنری ڈسپنسری ڈوگ بالا کا بھی معائنہ کیا اور عملہ کی حاضری رجسٹرڈ چیک کیا جسے تسلی بخش پایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں