سیکرٹری صحت ڈاکٹر غلام یحیی خیبرپختونخوا نے سیدو شریف 500بیڈ ہسپتال کا دورہ

ہسپتال میں داخل ڈینگی وارڈ سمیت دیگر وارڈزمیں بیماریوں میں مبتلا افراد کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) سیکرٹری صحت ڈاکٹر غلام یحیی خیبرپختونخوا نے سیدو شریف 500بیڈ ہسپتال کا دورہ کیااس مو قع پر انکے ہمراہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق،ایم ایس گلشن حسین،ڈی ایم ایس ملک سعداللہ خان اور دیگر سٹاف بھی موجود تھے سیکرٹری صحت نے ہسپتال میں داخل ڈینگی وارڈ سمیت دیگر وارڈزمیں بیماریوں میں مبتلا افراد کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ متعلقہ اوپی ڈیز میں کا معائنہ اور ریکارڈ بھی چیک کئے اور مناسب اور ضروری ہدایات بھی جاری کئے اوراو پی ڈیزمیں وہاں پر موجود مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں سے علاج معالجہ اور سہولیات کے حوالے سے دریافت کیامریضوں کی جانب سے علاج معالجہ پر اطمینان کا اظہارکیا گیا ہر شعبہ وارڈ میں موجود انچارچ نے انہیں اپنے اپنے وارڈ میں دی جانے والی صحت کی سہولیات اور شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی سیکرٹری صحت نے ڈینگی وارڈ میں داخل مریضوں کو فری ٹسٹ اور ادویات مستقل بنیاد پر دینے کے احکامات بھی جاری کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں