پسماندہ علاقوں کو شہری سہولیات فراہم کرکے احساس محرومی ختم کریں گے،محمد عاطف خان

صوبائی حکومت اس ضمن میںعملی اقدامات اٹھار ہی ہے، ہم نے اداروں کو بااختیار بنا کر ریاست کے بنیادی اکائی کو مضبوط کیا ہے،سینئر وزیر برائے کھیل و ثقافت

ہفتہ ستمبر 21:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر برائے کھیل و ثقافت محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کو شہری سہولیات فراہم کرکے احساس محرومی ختم کریں گے۔ صوبائی حکومت اس ضمن میںعملی اقدامات اٹھار ہی ہے، ہم نے اداروں کو بااختیار بنا کر ریاست کے بنیادی اکائی کو مضبوط کیا ہے۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوںنے نرشک کلے بخشالی میں لنک روڈ کے افتتاح کے موقع پر ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایم این اے مجاہد خان، سابقہ ممبر ارشد خان نے بھی خطاب کیا۔ روڈ کی تعمیر پر 60لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے بنیادی منشور پر عمل پیرا ہے اور عوام کو ان کے دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لئے ریاستی اداروں کو بااختیار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن سیاسی جماعتوں نے عوام سے دھوکہ کیا ہے۔ وہ صفحہ سیاست سے مٹ چکے ہیں۔ انہوںنے یونین کونسل نرشک کے گلیوں اور کوچوں کے تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے تمام رابطہ سڑکوں کو پختہ کرنے کی عزم ظاہر کی اور عوام کویقین دلایا کہ علاقے کی فطری خوبصورتی کو مزید دلکش بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے تاکہ مقامی سطح پر تفریحی مواقع میسر آسکیں

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments