اندرون شہر میں قمار بازی میں ملوث 12 ملزمان گرفتار

ہفتہ ستمبر 23:28

پشاور۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹی کی حدودمیں قمار بازی میں ملوث 12ملزمان کوگرفتار کرلیاجن کے قبضے سے دائوپر لگی نقد رقم بھی برآمد کرلی گئی اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران تمام ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہشتنگری زرولی خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود میں قماربازی کی محفل سجی ہوئی ہے، اطلاع کو مصدقہ جان کرڈی ایس پی ہشتنگری زرولی خان نے ایس ایچ او شہید گلفت حسین حمادخان اور اے ایس آئی اسماعیل شاہ بمعہ دیگر پولیس نفری کے ہمراہ خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے قماربازی میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین حمادخان نے محلہ جیون مال ہشتنگری پرچھاپہ مارکر 12 قماربازوں کوگرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے دائو پر لگی ہوئی 23 ہزار روپے کی رقم اور25 بٹیر برآمد کر لئے۔

گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیاہے جن کے خلاف تھانہ شہید گلفت حسین میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments